پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کر دئیے

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 28 ویں قسط ادا کر دی۔ ستمبر دو ہزار پندرہ تک ایک ارب پچہتر کروڑ ڈالر مزید ادا کرنے ہیں۔ اسلام آباد: () پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو قرض کی قسط کی مد میں چودہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر ادا کر دیئے۔ یہ قسط اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں ادا کی گئی۔ جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو چھ ارب انہتر کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے جبکہ ستمبر دو ہزار پندرہ تک مزید ایک ارب پچہتر کروڑ ڈالر اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں ادا کرنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.