ہنڈرڈ انڈیکس میں اکہتر پوائنٹ کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی ریکارڈ بن گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ اٹھائیس ہزار چار سو پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔

کراچی: () اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز تیزی رہی سیمنٹ ، بنکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکہتر پوائنٹ اضافے سے اٹھائیس ہزار چار سو آٹھ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تینتالیس کروڑ پچپن لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.