مارچ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 4 فیصد کمی

مارچ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4 فیصد کمی سے 31 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ بھارت کو 28 فیصد زائد سیمنٹ فروخت کیا گیا۔

کراچی: () ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارچ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.7 فیصد کم ہو کر 24 لاکھ 63 ہزار جبکہ برآمدات 5.59 فیصد کمی سے 7 لاکھ 25 ہزار ٹن رہی۔ جولائی سے مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 47 لاکھ ٹن رہی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 1 کروڑ 87 لاکھ جبکہ برآمدات 60 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق گذشتہ بجٹ میں سیمنٹ کو تھرڈ شیڈول میں ڈالے جانے کے بعد سیمنٹ انڈسٹری پر بوجھ بڑھنے سے سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال بجٹ میں سیمنٹ کو عام سیلز ٹیکس میں شامل کیا جائے جس سے سیمنٹ کی قیمت کم ہو گی اور تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.