”ہندی میڈیم“ میں صبا قمر کی اداکاری سے متاثر بھارتی صحافی کا کھلا خط

کراچی: 

بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا انٹرویو نہ کر پانے پر بھارتی صحافی نے فنکارہ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کھلا خط لکھ ڈالا۔
صبا قمر نے اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ میں شاندار پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے، صبا قمر کی فلم میں شاندار اداکاری کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی صحافی اور فنکار بھی پاکستانی اداکارہ کے گن گا رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث صبا قمر بھارت جا کرفلم کی تشہیری مہم کا حصہ نہ بن سکیں جس کے باعث کئی بھارتی صحافیوں سے ان کا رابطہ بھی نہ ہوسکا تاہم ایک بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صبا قمر کا انٹریو کرنے کی تمام کوششیں کیں لیکن انہیں کامیاب نہ مل سکی جس کے بعد بھارتی صحافی نے فنکارہ کو کھلا خط لکھ دیا جو تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.