اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ ہمارے 3ایم این ایزکوعدم اعتمادکیلئے پیسوں کی آفرکی گئی،پاکستان میں کرپشن کی 2 تصاویرشہبازشریف اورزرداری ہیں،ان میں طے ہواکہ عدم اعتمادکیلئے کتنے کتنے پیسے لگائیں گے،ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے،معاملے پرنظرہے،اگران میں جرات ہے توعدم اعتمادکل ہی لےکرآئیں،اپوزیشن کوچیلنج ہے کہ عدم اعتمادلائیں ان کولگ پتہ جائےگا،اپوزیشن عدم اعتمادکی تحریک نہیں لاسکتی،شہبازشریف کیس کی روزانہ سماعت کے امکانات پیداہورہے ہیں،جس دن سے کیس روزانہ چلے گاشہبازشریف کوجیل جاناہوگا،وزیراعظم نے کل واضح کیاکہ کسی گروپ کاحصہ نہیں ہیں،افغانستان میں اس وقت معاشی بحران ہے۔
تبصرے بند ہیں.