ہمارے ڈرامے میں مزاح کا پہلو کم ہونے لگا، دردانہ بٹ

کراچی: سینئر اداکارہ دردانہ بٹ نے کہاہے کہ ہمارے ڈرامہ میں مزاح کا پہلو کم ہوتا جارہا ہے ایک ہی کہانی کومختلف اندازمیں دیرتک نہیں پیش کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے رائل سے گفتگو کے دوران کیا،انکاکہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاں ڈرامہ اپنے جوبن پرتھا اورہمارے لکھاری کوشش کرتے تھے کہ نئی کہانیوں کومتعارف کروایاجائے فنکارڈٹ کران کہانیوں پرکام کرتاتھا اب معیارپرتوجہ کم ہوگئی ہے انھوں نے کہاکہ لازم نہیں ہے کہ نئے لکھنے والے مسئلوں کاحل نکالیں میں سمجھتی ہوں کہ پرانے ڈرامہ رائٹربھی اگرمیدان میں آئیں اورڈرامے تحریرکریں توکیاہی بات ہے ان کا مزیدکہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی دیکھنے والوں پربہت اثر رکھتی ہے اب ہمیں معیاری مزاح ڈرامے کاحصہ بناناہوگاتاکہ ڈرامہ ایک مرکزسے نکل سکے۔

تبصرے بند ہیں.