ہفتہ رفتہ، بین الاقوامی منڈیوں میں مندی، روئی کی مقامی قیمتیں

کراچی: توانائی بحران کے منفی اثرات ٹیکسٹائل ملوں کی پیداواری صلاحیت پرمرتب ہونے کے سبب ٹیکسٹائل ملوںکی جانب سے روئی خریداری دلچسپی گھٹنے کے باعث پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ جبکہ روپے کی نسبت ڈالرکی قدر میں ہونے والے اضافے اورچین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رواں ماہ کے دوران روئی خریداری سرگرمیاں بند ہونے جیسے عوامل بھی روئی کی قیمتوں پر اثرانداز ہوئیں، گزشتہ ہفتے بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب رہا، نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں روئی کی قیمت گزشتہ 6ماہ کی کم ترین سطح پرریکارڈ کی گئی جسکی وجہ سے روئی کے سرمایہ کاروں میں مایوسی کا عنصر نمایاں رہا تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی سٹے بازوں کاکوئی نیا کھیل بھی ہوسکتا ہے جو قیمتیں گھٹاکروسیع مقدار میں روئی کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کے بعد دوبارہ قیمتیں بڑھا کر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں حاضر ڈلیوری روئی کے سودے 3.30سینٹ فی پاؤنڈ کمی سے 90.10سینٹ فی پاؤنڈ ‘ جولائی ڈلیوری روئی کے سودے 4.92سینٹ فی پاؤنڈکمی سے 81.49سینٹ فی پاؤنڈ‘ بھارت میں روئی کی قیمتیں 50روپے فی کینڈی اضافے سے 37ہزار 650 روپے فی کینڈی‘ چین میں جولائی ڈلیوری روئی کے سودے 10یوآن فی ٹن اضافے سے 19ہزار 845یوآن فی ٹن جبکہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں فی من روئی کی اسپاٹ قیمت 100روپے اضافے سے 6ہزار 4 سو روپے ہوگئی جبکہ کاٹن مارکیٹس میں نقد ادائیگی پر6 ہزار 500 روپے اور موخر ادائیگی پر 6 ہزار 750 روپے تک مستحکم رہیں۔

تبصرے بند ہیں.