ہش منی کیس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں گرفتار ہو گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو زبان بندی کیلئے رشوت دینے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جس میں سابق امریکی صدر مین ہیٹن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیشی کیلئے ٹرمپ ٹاور سے روانہ ہوئے تھے، اس وقت مین ہیٹن عدالت کے باہر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیے گیے تھے، نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا تھا کہ پُرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.