آفریدی بھارتی ٹیم سے پاکستان میں کھیلنے کے آرزومند

دبئی: ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی، وہ کہتے ہیں کہ اگر بھارتی ٹیم نے مشکل وقت میں ہمارے ملک کا دورہ کیا تو پاکستانی شائقین بہت زیادہ خوش ہوں گے، وقت اور مقام کوئی بھی ہو دونوں پڑوسی ملکوں میں سیریز ضرور ہونی چاہیے۔

حکومت اور بورڈ نے اجازت دی تو ہم آئندہ برس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھارت کے سفر سے نہیں ہچکچائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ضرور کھیلی جانے چاہیے، چاہے یہ کہیں پر اور کسی بھی وقت ہو مگر  کرکٹ ہونی چاہیے۔

شاہد آفریدی خود 1997، 1999، 2005، 2007 اور 2011 میں بھارت کے دورے کرچکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے لوگ کھیل سے محبت کرتے اور باہمی مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ سے ہی تعلقات میں بہتری آتی ہے، اسے سیاست سے بالکل الگ ہونااور دونوں ٹیموں کو ہر وقت ایک دوسرے سے کھیلنے کیلیے تیار ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.