ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے آنے کی گنجائش ہے

ملتان ( ) ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ کا پنڈال سج گیا ،چالیس فٹ اونچا جبکہ اسی فٹ چوڑا سٹیج سجا دیا گیا ۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کرکٹ سٹیڈیم میں تحریک انصاف جمعہ کو سیاسی میدان سجائے گی ، تحریک انصاف کی ضلعی انتظامیہ ملتان نے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، چالیس فٹ اونچا جبکہ اسی فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے ۔ جلسہ گاہ میں تیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی ، جبکہ آٹھ ہزار کرسیاں خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں ۔ تاہم اس کرکٹ سٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد آسکتے ہیں جبکہ کارکنوں کے داخلے کے لیے چار گیٹ لگائے گئے ہیں ، واٹر ورکس روڈ پر پارکنگ کا انتظامیہ کیا گیا ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ملتان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے ۔ چودہ سو چھیاسٹھ پولیس اہلکار جلسہ گاہ کی سکیورٹی پر معمور ہونگے جبکہ چھ سو ریزروز سٹینڈ ٹو ڈیوٹی کریں گی ۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی سی پی او ملتان سلطان احمد چودھری اور ایس ایس پی آپریشنز چودھری سلیم کریں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.