ہالی ووڈ فلم ”سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا ٹریلر جاری

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارائیں نکول کڈمین اور جولیا رابرٹس کی فلم ”سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ 

نیو یارک: (فلم   سیکرٹ اِن دیئر آئیز   ارجنٹینا کی فلم کا ری میک ہے جس نے غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری میں 2010 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ فلم میں جولیا رابرٹس اور چیوٹل اجیوفور نے ایف بی آئی ایجنٹ جبکہ نکول کڈمین نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کردار ادا کیا ہے۔ جولیا کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے اور مقدمے کی کارروائی کے دوران ان میں اختلافات ہو جاتے ہیں۔ فلم تئیس اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.