گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس، نظرثانی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے معاملے پر حکومتی نظرثانی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد: چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے معاملے پر حکومتی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ترقیاتی کام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.