حکومتی اقدامات ،پاکستان کا معاشی سفر اب شروع ہوا ہے،اسحاق ڈار

باکو…….پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ معاشی ترقی کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، پاکستان کا معاشی سفر صحیح معنوں میں اب شروع ہوا، برانچ لیس بینکنگ میں اضافہ ہورہاہے۔انٹرنیشنل بینکنگ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ کے ذریعے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرسکتے ہیں،اسٹیٹ بینک اور نادرا کے درمیان معاہدے سے بینکنگ میں آسانیاں پیدا ہونگی۔اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ موبائل بینکنگ کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.