گھبرائیں نہیں اعتماد کریں ، سابق اوپنر بابر اور رضوان کی حمایت میں بول پڑے

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کے کوچ ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام سے بھی منسلک ہیں

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کے کوچ ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام سے بھی منسلک ہیں۔

عمران فرحت نے  کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی ، جیتے گی،گھبرائیں مت، کھلاڑیوں کو بیک کریں اور انہیں اعتماد دیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال سے انہی کھلاڑیوں پر انویسٹ کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں نےرزلٹ بھی دیے ہیں اب تبدیلی مناسب نہیں ہو گی تبدیلیاں جو بھی کرنا ہیں اب ورلڈ کپ کے بعد کریں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے ہیں

سابق اوپنر نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے ہیں،  وکٹیں ہاتھ میں ہونا اچھی بات ہے، اوپنر اچھا آغاز دیتے ہیں تو اور کیا چاہیے اچھے آغاز کے بعد پھر مڈل آرڈر کو اچھا فنش کرنا چاہیے۔

پاکستان جونیئر لیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران فرحت نے کہا کہ اس سے ماڈرن ڈے کرکٹرز ملیں گے پاکستان ٹیم کو جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ آنے والے سالوں میں پی جے ایل سے مل جائے گی کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم آئے گا وہ جلد میچور ہوں گے اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.