شیخ رشید سے معاملات طے پاگئے اب کوئی اختلاف نہیں: حریم شاہ

میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا: میڈیا سے گفتگو

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حریم  شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں ہے ان سے معاملات طے پاچکے ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی سپورٹر ہو ، (ن) لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.