Latest National, International, Sports & Business News

گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں، فاروق ستار

گورنر سندھ کی تبدیلی پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور گورنری کا آئینی عہدہ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے محروم کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اور ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.