لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر ہمیں گوجرانولہ جلسے سے روکا گیا تو احتجاج کا سلسلہ گوجرانولہ میں نہیں رکے گا،احتجاج کا سلسلہ پنجاب سمیت ہر جگہ پھیل جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے ورکز گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ،حکومت ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہے۔مریم نواز سے سیاسی انداز سے مقابلہ کریں،اپنی سیاسی زندگی میں کسی حکومت کو خوفزدہ نہیں دیکھا جتنا اس حکومت کو،اگر حکومت کو ڈر خوف نہ ہوتا تو وہ پکڑ دھکڑ نہ کرتے۔حکومت ہم سے خوفزدہ ہے اسکی وجہ وہ جانتے ہیں کہ سلیکٹڈہیں۔
تبصرے بند ہیں.