گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ تھانا واہنڈو کے علاقے کلو کلاں میں محکمہ اوقاف کی 2 ایکڑ زمین کا رضوان اور بشیر میں تنازع چل رہا تھا جس کے باعث ایک سال قبل 2 افراد کو قتل بھی کردیا گیا تھا اور اس کا مقدمہ بھی تھانے میں درج تھا تاہم آج جب بشیر اپنے 2 بھتیجوں صفدر، اصغر اور بیٹے حمید کے ہمراہ کھیتوں میں موجود تھا تو ان پر رضوان اور اس کے مسلح ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بشیر، حمید، اصغر اور صفدر جاں بحق ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں رضوان بھی زخمی ہوا جسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
تبصرے بند ہیں.