گلگت بلتستان الیکشن، نواز لیگ 12 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، غیر سرکاری نتائ

گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں سے 18 کے غیر سرکاری نتائج آگئے۔ مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی۔ سابق حکمران پیپلزپارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سکردو: () گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں سے 18 کے غیر سرکاری نتائج آگئے۔ مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستیں لے کر میدان مار لیا۔ مجلس وحدت مسلمین نے 2 ، تحریک انصاف ، جے یو آئی اور آئی ٹی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ سکردو کے حلقہ 7 اور 10 کے نتائج روک دیئے گئے۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کو شکست ہوئی جبکہ سابق وزراء بھی ہار سے دوچار ہوئے۔ جن میں سابقہ وزیر خزانہ علی اختر، سابقہ وزیر زراعت شیخ نثار حسین، سابق وزیر زکوٰۃ نصیر خان اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ آفتاب حیدر شامل ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.