گلوکاری میرا جنون اور اداکاری شوق ہے، علی ظفر

گلوگار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار اپنے کام سے خود کو دنیا میں منوا رہے ہیں۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، ہندوستان میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے، یہ سب میرے وطن اور عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ آج بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھ میں بہت سی خامیاں ہیں جنھیں میں دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انٹرنیشنل سطح پر کام کر کے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ گلوکاری میرا جنون ہے اور اداکاری میرا شوق، کوشش کرتا ہوں کہ دونوں کو ساتھ لے کر چلوں اور کسی بھی شعبے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، انھوں نے مزیدکہا کہ کراچی میں فنکار دوبارہ ایکٹیو ہو گئے ہیں اور ہر شعبے میں معیاری کام ہو رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.