گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث 7 حدیں گر گئیں

کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچوں دن مندی چھائی رہی جب کہ انڈیکس 694پوائنٹس کمی سے32537 پوائنٹس پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید ترین مندی کی زد میں رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 600 سے زا ئد کم ہوگیا اور انڈیکس33200پوا ئنٹس سے گھٹ کر 32500 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رو نما ہونے والی مندی کے سبب سرمائے کے مجموعی حجم میں 1کھرب 36 ارب رو پے سے زا ئد کی کمی ر یکا رڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبارکے پا نچوں دنوں میں مندی کا شکار رہی شدید ترین مندی کے باعث انڈیکس32476پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس33305پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.