تاجروں کے مسائل کو ترجیحا حل کیا جائیگا، گورنر پنجاب

گوجرانوالہ: گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ فرینڈلی ماحول ناگزیر ہے‘ بلا شبہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری ملکی ترقی وخوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور صنعتی اعتبار سے گوجرانوالہ پنجاب کا تیسرا بڑاشہر ہے، تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ اگر تاجر خوشحال ہوگا تو وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ صدر چیمبر سمیع اللہ نعیم‘ نائب صدر شیخ عبدالرؤف ‘ سابق صدور‘ اراکین مجلس عاملہ‘ ایس ایس پی آپریشن علی ضیاء‘ اے سی سٹی عتیق الرحمان کے علاوہ تاجربرادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری خصوصاً گوجرانوالہ کے تاجروں پر قوم کو فخرہے جو کہ ملک کو بہت بڑا ریونیو فراہم کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.