گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.57فیصد اضافہ

ملتان:  ملک میں 21 اپریل 2016 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں3.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ایک ہفتے کے دوران دالوں، مرغی، آلو، کپڑا، گھی، مٹی کا تبدیل، کیلے سمیت 21 اشیا کی قیمت میں اضافہ،11 کے نرخوں میں کمی اور 21 کی قیمت میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں2.81 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے3.49 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 2.46 فیصد اضافہ، 18 ہزار ایک روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 3.96 فیصد اضافہ، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے17 بڑے شہروں سے 53 ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعدادوشمار کے مطابق جن 21 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.