بھارت میں آم توڑنے پر 10 سالہ بچہ قتل

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بغیر اجازت باغ سے آم توڑنے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے نواحی گاؤں ستوارا کے رہائشی رام اجاگر دیویدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ شادی میں گیا تھا لیکن اپنے تینوں بچوں ستیم دیویدی، منداکنی دیویدی اور شیوم دیودی کو گھر پر ہی چھوڑ گئے تھے، 10 سالہ ستیم رات 10 بجے اپنے دوستوں رنکو ، دھیرج اور لوکیش کے ہمراہ یہ بتا کر باہر گیا کہ وہ قریب میں واقع آم کے باغ میں جارہا ہے، رات گئے جب رام اجاگر اپنی بیوی کے ہمراہ گھر واپس پہنچا تو ستیم کو گھر میں نا پاکر اس کی تلاش شروع کردی، صبح 7 بجے گاؤں والوں نے رام اجاگر کو بتایا کہ اس کا بیٹا آم کے باغ میں بے سدھ پڑا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.