ٹیکسٹائل برآمدات 9 ماہ میں 83 کروڑ ڈالر کم ہوگئیں

کراچی: یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اور خام تیل سمیت کموڈیٹی پرائسز میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستانی برآمدی شعبے کے حالات بدل نہ سکے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 83کروڑ11لاکھ 86 ہزار ڈالر یا 8.15 فیصد کی کمی سے 9ارب 36کروڑ 36لاکھ 11 ہزار ڈالر رہیں، ٹیکسٹائل گروپ میں صرف تیار ملبوسات کی ایکسپورٹ میں 4.20 فیصد اور ٹاولزکی برآمد میں 0.20 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم خام روئی 46.97 فیصد، سوتی دھاگے 32.45 فیصد، سوتی کپڑے10.14 فیصد، دیگر اقسام کی یارن 20.38فیصد، نٹ ویئر 2.10 فیصد، خیمے 27.89 فیصد اور بیڈویئر کی برآمد4.13 فیصد گرگئی۔

تبصرے بند ہیں.