گزشتہ مالی سال کے دوران بجلی بحران برقرار، پاور جنریٹرز کی درآمد173ارب روپے پہنچ گئی

کراچی: ملک میں بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے بجلی پیدا کرنے والی مشینری(جنریٹرز) کی درآمد میں گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 39فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 173ارب روپے سے زائد کی پاور جنریٹنگ مشینری درآمد کی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں مالی سال 2014-15کے مقابلے میں 39فیصد تک اضافہ عمل میں آیا ہے۔ مالی سال 2014-15کے اسی عرصے میں 121.41ارب روپے کی پاور جنریٹنگ مشینری درآمد کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمد پر پاکستان ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ خرچ کررہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.