عید سے قبل اے ٹی ایمز مشین غیر فعال

اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود ملک کے مختلف بینکوں کے آن لائن لنکس ڈاؤن ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال ہوگئی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ عید الفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بینکاری کی سہولت فراہم کی جائے اس سلسلے میں ملک کے تمام بینکوں کی تمام شاخیں ہفتہ وار چھٹی کے باوجود کھلی رہیں لیکن کئی بینکوں کے آن لائن لنکس ڈاؤن رہنے کی وجہ سے آن لائن بینکنگ نہیں ہورہی تھی جب کہ ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں بھی عملاً غیر فعال ہوگئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام نجی بینکوں کو اضافی کیش اور سسٹم درست رکھنے کی ہدایات بھی جاری کررکھی ہیں لیکن کئی کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے لنک ڈاؤن اور کیش نہ ہونے کی وجہ عوام سخت پریشان ہیں اورجو اے ٹی ایم مشینیں فعال ہیں ان پر عوام کے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.