ایران کے خام تیل کی پیداوار اور قیمت میں اضافہ

ہران:  ایران کے خام تیل کی قیمت چوبیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں79 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر46 ڈالر31 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران ایران کے خام تیل کی قیمت اوسطا46 ڈالر31 سینٹ رہی ہے جو 2016 میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔

ایرانی تیل کی قیمت میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ سال کے دوران ایران کے تیل کی اوسط قیمت34 ڈالر5 سینٹ تھی۔ دریں اثنا ایران کی وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ ایران اس وقت روزانہ اوسطا21 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کر رہا ہے جو گزشتہ3 سال کے دوران سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اور یورپ کو ایران کے تیل کی برآمد کے نئے دور کے آغاز کے بعد ایران یورپ کو روزانہ6 لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.