گزشتہ مالی سال :تیل و گیس کے شعبے میں 23 کروڑ کی سرمایہ کاری

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران ٹیلی کام کے شعبے میں دس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی

اسلام آباد  ) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی ، گزشتہ مالی سال تیل و گیس سیکٹر بیرونی سرمایہ کاری میں سرفہرست رہا ، جولائی سے مئی ٹیلی کام میں 10 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے پر تیئس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ٹیلی کام کے شعبے میں دس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر ، فنانشل بزنس کے شعبے میں دس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔ اِس عرصے میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں چار کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.