بارشوں سے نئی فصل کی آمد میں تاخیر ، کپاس کے نرخوں میں اضافہ

کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے اضافہ ، پنجاب میں نرخ بڑھ کر 5 ہزار اور سندھ میں 4 ہزار 8 سو روپے ہوگئے

لاہور ) پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث کپاس کی نئی فصل کی آمد میں تاخیر کے سبب ملک بھر میں کپاس کے نرخوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی فی من قیمت میں 100روپے اضافہ ہونے کے بعد پنجاب میں میں فی من کاٹن کے نرخ بڑھ کر 5000 روپے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 800 روپے ہوگئے ہیں ۔ پنجاب میں کپاس کی زائد پیداوار والے علاقوں میں حالیہ بارشوں کے سبب کپاس کی نئی فصل کی آمد تاخیر کا شکار ہے جس سے کاٹن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.