دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران ترسیلات زر میں سولہ فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے مالی سال کے دوران اٹھارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالرز موصول ہوئے

اسلام آباد () مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران ترسیلات زر میں سولہ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ مالی سال اٹھارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے جو مالی سال چودہ کی نسبت دو ارب باسٹھ کروڑ ڈالر زائد ہے ۔ جون میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے تریپن کروڑ ڈالرموصول ہوئی ۔

 

تبصرے بند ہیں.