گجرات: گجرات میں اسکول وین میں سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچر سمیت پندرہ بچے جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس حکام کے مطابق نواحی علاقے منگوال میں اسکول وین کے سلنڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،وین میں نرسری سے آٹھویں کلاس کے بائیس بچے سوار تھے۔آگ کی لپیٹ میں آ کر بائیس سالہ اسکول ٹیچر سمیہ سمیت ثقلین،عبداللہ ریاض،کنول،زہرہ،محمد حسنات،ہاشم سمیت پندرہ بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔نگران وزیر اعلی پنجاب نجم عزیز سیٹھی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تبصرے بند ہیں.