گجرات:بیروزگاری سے تنگ باپ نے 2بچوں کو قتل کر دیا

گجرات: گجرات میں بیروزگاری سے تنگ آ کر باپ نے چھریوں کے وار کر کے دو بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا اور اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی۔ پولیس حکام کے مطابق تحصیل کھاریاں کے علاقے محلہ بابا لطیف شاہ غازی میں چالیس سالہ ندیم صادق نے اپنے بیٹوں کے گلے پر چھری پھیرنے کے بعد اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی جس کے نتیجے میں چار سالہ محمد قاسم اور تین سالہ ناد علی موقع پر دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باپ اور زخمی بچے کو تشویش ناک حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ندیم صادق کئی سالوں سے بیروزگار تھا اور اسی بنا پر اس کا اپنی بیوی سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے یہ شرمناک قدم اٹھایا۔

تبصرے بند ہیں.