گال ٹیسٹ،یونس خان کے شاندار 150 رنز،پاکستان کی پوزیشن مضبوط

گال ()گال ٹیسٹ میں یونس خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

گال ٹٰیسٹ کے دوسرے روز مڈل آرڈر بلے باز یونس خان 150 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔یونس خان کی اننگ میں چودہ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔مڈل آرڈر بلے باز 285 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ابھی وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ سرفراز احمد 15 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔قومی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنا لیے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑٰیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ گال میں جاری سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی وکٹوں کے نقصان کے بعد سینئر بیٹسمین یونس خان نے ٹیم کو سہارا دیا ۔ انہوں نے کیریر کی 24 ویں ٹیسٹ سنچری سکور کر کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک ٹوٹل کو 261 رنز تک پہنچایا ۔ سابق کپتان کی سنچری نے اسد شفیق کو بھی ہمت دلائی ،نوجوان بلے باز نے نویں نصف سنچری بنا ڈالی ۔ وہ 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، سری لنکا کی جانب سے پرساد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.