شوماخر کی میڈیکل فائل چرانے والا پولیس حراست میں مردہ پایا گیا

فارمولا ون گراں پری کے سابق علیل چیمپئن مائیکل شوماخر کی میڈیکل فائل چوری کرنے والا مبینہ شخص پولیس کے سیل میں مردہ پایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا اس کی موت سے کوئی تعلق نہیں۔

جینیوا (ویب ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر چوری کا ملزم جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا سوئس ہیلی کاپٹر کمپنی ریگا میں مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا۔مائیکل شوماخر کو جب کومہ سے ہوش آئی تو اس کو یونیورسٹی ہسپتال منتقل کرنے والا بھی وہی تھا۔چوری کی گئی میڈیکل فائل کے بارے میں یورپی میڈیا میں یہ خبربھی آئی تھی کہ اسے 70ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔اس امر کی تحقیق کی گئی،اورریگا کمپنی کے مذکورہ شخص کومریض کی خفیہ طبی رپورٹ منکشف کرنے کے جرم میںگرفتار کر لیا گیا ۔ اب یہ پولیس کی حراست میں جان گنوا بیٹھا ہے،جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔کمپنی نے اپنے ملازم کی اس طرح موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سات مرتبہ فارمولا ون کار ریس کے چیمپئن رہنے والے 45سالہ مائیکل شوماخر فرانس کے پہاڑوں میں سکائیننگ کے دوران بری طرح زخمی ہو کر کومے میںچلے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.