کے اے ایس بی بینک پر پابندیاں، بڑے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ منجمد

سٹیٹ بینک کی جانب سے کے اے ایس بی بینک کو 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم رکھنے والے کھاتے داروں کو رقم کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ بینک کے بڑے کھاتے داروں کی رقم منجمد کئے جانے سے ان اداروں کے دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے کم از کم سرمائے کی شرط پوری نہ کئے جانے پر کے اے ایس بی بینک کے واجبات اور ادائیگیوں کو چھ ماہ کے لئے تین لاکھ روپے تک محدود کر دیا تھا۔ فیصلے کا اطلاق چودہ نومبر کو رات سے کیا گیا۔ دو روز کی ہفتہ وار تعطیلات کے بعد بینک نے معمول کے مطابق کام شروع کیا تاہم کھاتے داروں کو تین لاکھ روپے کے حصول میں بھی دشواریاں رہیں۔ مرکزی بینک نے اپنے اعلامیے میں واضع کیا تھا کہ بینک کے بیانوے فیصد کھاتے دار نئے انتظام کے باجود معمول کے مطابق بینکاری کر سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بینک کے پچاسی ہزار کھاتے دار ہیں جن کے باسٹھ ارب روپے ڈپازٹس ہیں۔ ان میں بارہ ہزار کھاتے داروں کی رقم 3 لاکھ روپے سے زائد ہے جس کا حجم 59 ارب روپے بنتا ہے۔ ان میں کئی کھاتے دار ایسے ادارے ہیں جن کا سرمایہ اور کاروبار مرکزی بینک کے اقدام کی وجہ دیوالیہ ہونے کے خدشات سے دوچار ہے۔ کھاتے داروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کی قلت کی سزا بینک کے صارفین کو دی جا رہی ہے۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/245753#sthash.OsJgLgwT.dpuf

تبصرے بند ہیں.