افغانستان: نیٹو فورسز کے اڈے پر خودکش حملہ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

افغانستان میں نیٹو فورسز کے فوجی اڈے پر خود کش حملہ ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل: مشرقی کابل کے علاقے پل چرخی میں غیرملکی فوجیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے کو بارودی مواد سے لدے ٹرک سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں دو افغان سیکورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ دھماکے سے فوجی اڈے کا داخلی راستہ مکمل تباہ ہو گیا۔ طالبان نے دھماکے کی ذ٘مہ داری قبول کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.