رواں سال ملک میں بیرونی سرمایہ کاری 186 فیصد بڑھ گئی

کراچی رواں مالی سال کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی ، اکتوبر میں ہی بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سو چھیاسی فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پچیس کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں سولہ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر زائد ہے ۔ جولائی سے اکتوبر تک مجموعی بیرونی سرمایہ کاری ستاون کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں تینتیس فیصد زائد ہے ۔ ملکی سٹاک مارکیٹوں میں بیرونی سرمایہ کاری ایک سو چوالیس فیصد اضافے سے سترہ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر رہی۔

تبصرے بند ہیں.