اذلان شاہ ہاکی؛ آج پاکستان اور بھارت میں گھمسان کا رن پڑے گا

لاہور:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں گھمسان کا رن پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجکر 5 م نٹ پر شروع ہوگا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج ہوگا جس کے لئے میدان سجالیا گیا جب کہ مبصرین کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگا جس میں بلو شرٹس کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں، ایونٹ کے آخری 2 میچوں کے برعکس اس مقابلے میں گرین شرٹس اپنی غلطیوں پر قابو پانے میں کامیاب رہے تو حریف سائیڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.