ٹورونٹو (آن لا ئن) چینی فوج کے ہا تھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے کو کینیڈین اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے جوڑ دیا۔اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی سرکار کے متنازع فیصلے کا نتیجہ ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کا راستہ دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اخبار میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے انجانے میں بیجنگ کو ایک نیا ہتھیار مل گیا ہے۔ اخبار کے مطابق جموں و کشمیر کی خودمختاری پر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک دیرینہ مقصد رہا ہے۔اخبار میں بتایا گیا کہ چین نے نئی ریاست کی تشکیل کو جارحیت اور مداخلت کے طور پر لیا اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی مذاکرات میں لداخ کی تشکیل کرنے والی نئی قانون سازی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.