کینیڈا کے میوزک ’مساف‘ فلمی میلہ میں فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کے لیے چار ایوارڈز

کراچی: پاکستان میں بنائی جانے والی فیچر فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کو کینیڈا میں ہونے والے میوزک مساف فلم فیسٹول میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی اس فلم نے اس میلہ میں چار ایوارڈ حاصل کیے۔ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا میوزک مساف فلم فیسٹول ہر سال ٹورنٹو(کینڈا) میں منعقد کیا جاتا ہے ہے جس میں 70 ہزار سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جب کہ دنیا بھر کی اس میلہ میں فلمیں دکھائی جاتی ہیں، اس سال میلہ میں پاکستانی فلم’’ زندہ بھاگ‘‘ کا انتخاب کیا گیا ،اس کا بہترین میوزک ترتیب دینے پرموسیقار ساحر علی بگا، ڈائریکٹر مینو ،فرجاد، اور اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکارہ نغمہ بیگم کو ایوارڈ سے نوازا گیا،اس فلم میں بھارتی ادکار نصیر الدین شاہ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ایوارڈ جیوری نے فلم کے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین فلم ہے جس کی موسیقی شاندار ہے ڈائریکٹر نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.