شاہ رخ نے کریبئین پریمیئر لیگ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو فرنچائز خرید

لیگ 20 جون سے شروع ہوگی ، ڈیرن براوو ، ڈیون براوو اور جیک کیلس جیسے کھلاڑی شاہ رخ کی ٹیم میں شامل ہیں

ممبئی ( ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انڈین پریمیئر لیگ کے بعد کریبئین پریمیئر لیگ میں بھی انٹری مار دی ، کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک نے CPL میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز خرید لی،، شاہ رخ خان نے20 جون سے شروع ہونے والے کریبئین پریمئیر لیگ کے نئے ایڈیشن کیلئے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز کو خرید لیا ہے،، اداکار آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی شاندار کامیابی کے بعد،، تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی CPL میں بھی تہلکہ مچانا چاہتے ہیں،، ان کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو ، ڈیرن براوو اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس جیسے مایہ ناز نام شامل ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.