چارہ سکینڈل کیس،لالو پرشاد یادیو سمیت پینتالیس افراد گرفتار

سابق بھارتی وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو سمیت پینتالیس افراد پر چارہ سکینڈل کیس میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا،عدالت لالو اور دیگر مجرموں کو سزاتین اکتوبر کو سنائے گی۔ بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں سی بی آئی عدالت نے انیس سو چھیانوے میں لالو پرشاد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔سابق وزیر اور ان کے پینتالیس ساتھیوں کو مجرم قرار دے دیا گیا۔عدالت لالو پرشاد سمیت دیگر مجرموں کو سزا تین اکتوبر کو سنائے گی،بھارتی میڈٰیا کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد لالو کو لوک سبھا کے لیے بھی ناہل قرار دے دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.