آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے میچ میں جب ریشبھ پنٹ جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ارشدیپ سنگھ کے پاس آئے تو تماشائیوں نے اروشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے تاہم ریشبھ پنٹ نے نعروں پر کوئی توجہ نہ دی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ریشبھ پنٹ کو اروشی روٹیلا کے حوالے سے گراؤنڈ میں آوازیں سننا پڑیں، اس سے قبل بھی کئی بار اروشی روٹیلا اور ریشبھ پنٹ کا آپس میں تعلق جوڑا جا چکا ہے۔ یہی نہیں اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کی تھی جس پر انہیں پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اور فینز اروشی کا تعلق جس آر پی سے جو رہے تھے وہ دراصل بھارتی کرکٹر ریشبھ پنٹ نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ آر پی دراصل تیلگو فلم اسٹار رام پوٹھینینی ہے اور اروشی روٹیلا نے فلم اسٹار آر پی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔
اروشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر رام پوٹھینینی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے اسے ناصرف لائیک کیا بلکہ سوالات کی بوچھاڑ بھی کر دی۔
سوشل میڈیا پر کسی صارف نے پوچھا کہ کیا یہ آر پی ہے تو کسی نے کہا کہ ریشبھ پنٹ آپ کو دیکھ رہے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشبھ پنٹ کو مت بھولنا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اب ریشبھ پنٹ کیا کرے گا۔
اروشی روٹیلا کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے تصویر کو پبلک اسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، تیلگو فلم اسٹار رام پوٹھینینی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یادرہے کہ 2018 میں بھارتی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ریشبھ کی ڈیٹنگ کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم جلد ہی دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے، بعدازاں اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا انھوں نے ریشبھ پنٹ کو ہوٹل میں 10 گھنٹے انتظار کروایا تھا جس پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ اور بکواس قرار دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.