کھلاڑیوں میں فٹنس کا مقابلہ امریکی لیبرن جیمز نے جیت لیا

کھیل کے میدانوں میں تو آپ مقابلے دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن کھلاڑیوں میں سب سے فِٹ ہونے کا مقابلہ ہوا جو امریکی باسکٹ بال ہیرو لیبرن جیمز نے جیت لیا۔

() سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور یوسین بولٹ کو شکست ہو گئی۔ اسپورٹس رائیٹرز اور ایڈیٹرز نے ایتھیلٹس فِٹنس کا یہ منفرد مقابلہ کرایا۔ پہلی بار منظر عام پر آنے والا یہ دلچسپ مقابلہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فِٹنس مقابلے میں کھلاڑیوں کی تیزی، صلاحیت، پھرتی اور استقامت کو جانچا گیا اور اس لحاظ سے امریکی باسکٹ بال اسٹار لیبرن جیمز چالیس پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون قرار پائے۔ اعشاریہ پانچ پوائنٹس کی کمی سے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دوسرا نمبر ملا۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو تیسری پوزیشن ملی۔ ریکارڈ ہولڈر رنر کے چھتیس اعشاریہ پانچ پوائنٹ تھے۔ باکسنگ فائٹر فلوئیڈ کو چوتھا نمبر ملا اور پچاس فِٹ ترین ایتھیلٹس کی اس فہرست میں اولمپک میڈلسٹ امریکی تیراک مائیکل فلیپس دسویں نمبر پر آئے۔ –

تبصرے بند ہیں.