روجرز ٹینس کپ: جوکووچ، واورینکا کو شکست، روجر فیڈرر کواٹر فائنل میں

ٹورنٹو: () عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور واورینکا کو روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ عالمی نمبر تین روجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹورنٹو میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن نووواک جوکووچ فرانس کے جوویلفریڈ سونگا کے مدمقابل ہوئے۔ سربین اسٹار جوکووچ کو فرانسیسی حریف سے یکطرفہ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوویلفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے فتح حاصل ہوئی۔ مینز سنگلز کے ایک اور میچ میں سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے کروشیا کے Marin Cilic کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست دی سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کی فتح کا اسکور سات چھ ، چھ سات اور چھ چار رہا۔ سوئزرلینڈ ہی کے واورینکا کو بھی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ کیون اینڈرسن نے سوئس اسٹار کو سات چھ اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ بلغاریہ کے دمتروف نے اسپین کے ٹومی روبرڈو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ کینیڈا کے میلوس رائونک بھی فرانس کے جولین کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔ –

تبصرے بند ہیں.