اگست کا پہلا ہفتہ، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اعشاریہ چھ فیصد کمی

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اگست کے پہلے ہفتے کے دوران اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی ۔ ٹماٹر ایک ہفتے میں تینتیس روپے کلو سستا ہو گیا۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق آلو، پیاز، دال مسور، دال مونگ اور مرغی سمیت تیرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ لہسن، گندم، دال ماش، چینی ، بکرے اور گائے کے گوشت سمیت بارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دال چنا اور چاول سمیت اٹھائیس اشیاء کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.