کچھی برادری کے گھروں پر گینگ وار کا قبضہ ختم کرایا جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر قبضے کرکے مورچے قائم کرلئے ہیں، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ ختم کرانے کے بجائے کچھی برادری کو اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کو جان ومال کامکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.