کپاس کے زیرکاشت رقبے اور پیداوار میں کمی کا خدشہ

کراچی: پاکستان میں رواں سال بھی کپاس کے زیرکاشت رقبے اور پیداوار میںکمی کا خدشہ ہے، کاٹن بیلٹ میں شامل پنجاب کے علاقوں میں اب تک کپاس کی کاشت ہدف کے مقابلے میں 23.4 فیصد اورگزشتہ سال سے 17 فیصد کم رہی ہے جبکہ سفید مکھی اور سنڈیوں کے شدید ابتدائی حملے اور بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہونے کی اطلاعات کے باعث کاٹن ایئر 2016-17 کے دوران بھی پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑگانٹھ سے کم رہنے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پنجاب میں 2.428 ملین ہیکٹر پر کپاس کی کاشت کا ہدف دیا گیا تھا تاہم 13جون تک صرف 1.860 ملین ہیکٹر رقبے پر کپاس کی کاشت ہو سکی جو ہدف سے 23.4 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں17 فیصد کم ہے جبکہ سندھ میں بھی کپاس کی کاشت ہدف کے مقابلے میں 9 فیصد اور گزشتہ سال سے 4.5 فیصد کم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.