ایمرجنگ مارکیٹ اسٹیٹس بحال؛ حصص مارکیٹ پہلی بار38000 پوائنٹس کی حد سے تجاوز

کراچی: پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ اسٹیٹس بحال ہونے اور اس فیصلے کے نتیجے میں آئندہ مالی سال 50 کروڑ ڈالر مالیت کی بیرونی سرمایہ کاری کی پیشگوئیوں پر سرمایہ کاری کے بیشترشعبوں میں کھل کرسرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ریکارڈ نوعیت کی تیزی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ریکارڈ نوعیت کی تیزی دیکھی گئی جس سے تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 38559 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 58.62 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب59 ارب93 کروڑ81 لاکھ84 ہزار322 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ اسٹیٹس بحال کیے جانے سے مزید وسیع البنیاد سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں، ان ہی امکانات پر سرمایہ کاروں نے آٹو،سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر، فارما، تیل وگیس سمیت دیگرشعبوں میں کھل کر خریداری کی گئی جس سے مارکیٹ نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹ اسٹیٹس کی بحالی کین نتیجے میں 50کروڑڈالرتک کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.